۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا مصطفی علی خاں

حوزہ/ اگر شہزادی فاطمہ (س) نہ ہوتیں تو نہ اسلام کامیاب ہوتا اور نہ ہی مسلمانوں کو عزت نصیب ہوتی لہذا آج ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ جہاں بھی وہ ہیں شہزادی ؐ کی عظمت سے دوسروں کو روشناس کرائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ حسینہ جنّت مآب سید تقیؒ میں سہ روزہ مجالس بسلسلہ شہادت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا مناسبت سے 25،26،27 دسمبر 2022 ٹھیک 7 بجے شب ہو رہا ہے جسکی پہلی مجلس ٹھیک سات بجے شب منعقد ہوئی ۔ نظامت کے فرائض مولانا رہبر عسکری صاحب نے انجام دیا ۔

مجلس کا آغاز جناب حسن عباس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدۂ شعراء کرام میں جناب شجاع عسکری ، جناب محمد رضا ، جناب ولایت جعفر ،وغیرہ نے بارگاہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

مجلس کو عالیجناب مولانا مصطفی علی خاں صاحب قبلہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور انکی سیرت کے چند نکات بیان فرماتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نہ ہوتیں تو نہ اسلام کامیاب ہوتا اور نہ ہی مسلمانوں کو عزت نصیب ہوتی لہذا آج ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ جہاں بھی وہ ہیں شہزادی ؐ کی عظمت سے دوسروں کو روشناس کرائیں۔

مولانا مصطفی علی خاں صاحب قبلہ نے مزید کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت کس درجہ بلند ہے؟ ان کے کمالات اور صلاحیتیں کیسی ہیں ؟ان کا علم کیسا ہے ؟ان کی قوت ارادی کس قدر ہے ؟ اور انکی خطابت و بلاغت کیسی ہے؟یہ تمام پہلو موضوع تحقیق ہیں انسان کو چاہئے ان مو ضوعات پر غور و فکر کرے ۔امام سجاد ؑفرماتے ہیں : ایک نابینا شخص نے حضرت فاطمہ زہرؑ اسے آپ کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت مانگی آپ نے اپنے آپ کو اس کی نگاہوں سے پوشیدہ کرلیا ۔ پیغمبر اسلامﷺوہیں تشریف فرما تھے اور اس ماجرے کو دیکھ رہے تھے فرمایا : فاطمہ زہرا ؑتم نے کیوں اپنے آپ کو اس سے چھپا لیا جب کہ وہ تم کو نہیں دیکھ رہا ہے ؟ حضرت فاطمہ زہراؑنے فرمایا : ائے بابا جان ٹھیک ہے وہ مجھے نہیں دیکھ رہا ہے لیکن میں تو اسے دیکھ رہی ہوں ۔ پیغمبر خدا ﷺنے آپ کی تعریف کی اور فرمایا گواہی دیتا ہوں کہ تم میرے وجود کا ایک ٹکڑا ہو ۔

مولانامصطفی علی خاں نے آخر میں مصائب جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو بیان کیا مجلس میں مومنین کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد مجلس نذر کا اہتمام کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .